روس باز آجائے، آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے: ترک صدر

muhammad ali محمد علی ہفتہ 28 نومبر 2015 00:07

روس باز آجائے، آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے: ترک صدر
انقرہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) ترک صدر کا کہنا ہے کہ روس باز آجائے، آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔ تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ترکی کی جانب سے روسی لڑاکا طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعہ کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات انتہائی کشیدہ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے روس کی جانب سے ترکی کیخلاف مسلسل جارحانہ بیانات دیے جانے کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

اس تمام صورتحال میں ترک صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے روس کو وارننگ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ روس باز آجائے اور آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کرے۔ ترکی کی جانب سے روسی طیارے کو جان بوجھ کر نہیں گرایا گیا تھا۔ روس کی جانب سے ترکی پر داعش سے تیل خریدنے کا الزام بھی ناقابل قبول ہے۔ روسی کمپنیاں داعش کیساتھ مل کر شام کو تیل بیچنے کے دھندے میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :