روس نے ترکی کیلئے ویزہ فری سفری سہولت ختم کر دی

ہفتہ 28 نومبر 2015 00:02

روس نے ترکی کیلئے ویزہ فری سفری سہولت ختم کر دی

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) روس نے ترک شہریوں کے لیے ویزے کے بغیر سفری سہولت ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کا اعلان روسی وزیر خارجہ سیرگئی لاوروف نے ماسکو میں کیا۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کی وجہ ترکی کی طرف سے روسی لڑاکا طیارہ مار گرائے جانے کے بعد ماسکو اور انقرہ حکومتوں کے درمیان بڑھتا ہوا تناوٴ ہے۔ روسی خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق اس فیصلے کا اطلاع یکم جنوری 2016 سے ہو گا۔

متعلقہ عنوان :