نندی پور پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد ہیں، پلانٹ معمول کے مطابق چل رہا ہے،وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کی نندی پور بجلی گھر کی بندش کے حوالے سے خبروں کی تردید

ہفتہ 28 نومبر 2015 00:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27نومبر۔2015ء) وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے نندی پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے تمام رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ کی بندش کے حوالے سے تمام خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،پاور پلانٹ معمول کے مطابق چل رہا ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ میڈیا پر نندی پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے آنے والی خبروں کی کوئی حقیقت نہیں، پاور پلانٹ معمول کے مطابق چل رہا ہے اور اس سے بجلی کی پیداوار جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ضرورت کے مطابق نندی پاور پلانٹ سے بجلی حاصل کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیاگیا تھا کہ30 کروڑ روپے کی لاگت سے نئی ٹیم کی تر بیت کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ چلانے کا تجر بہ ناکام ہوگیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹس کے مطابق ”الباریوکمپنی “کے اہلکاران بھی نندی پور پاور پلانٹ کو ایک دن سے زیادہ نہیں چلا سکے جسکی وجہ سے جمعہ کے روز بوائلر میں مسئلہ کے بند انتظامیہ نے ایک بار پھر نندی پور پاو ر پلانٹ کو بند کر دیا ہے جسکی وجہ سے سسٹم میں جانیوالی 450میگاواٹ کی بجلی کی فراہمی بھی ختم ہو گئی اور ذرائع کے مطابق نندی پور پاور پلانٹ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پلانٹ کی بحالی میں ابھی مزید 2سے 3لگے گیں ۔

یادرہے کہ پلانٹ کا چلانے کیلئے چند روز پہلے ہی ایک غیر ملکی کمپنی الباریوکے اہلکاروں کو چینی سے30کروڑ کی لاگت سے ٹر یننگ دلوائی گئی ہے جبکہ وزیرمملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے نندی پاور پلانٹ کی بندش کے حوالے سے تمام رپورٹس کو مسترد کردیا۔

متعلقہ عنوان :