اب نابینا افراد بھی شاہکار تصاویر کو ”دیکھ“ سکیں گے
فہد شبیر جمعہ 27 نومبر 2015 23:59
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27نومبر۔2015ء)ان سین آرٹ پراجیکٹ(Unseen Art project) کو ہیلسنکی سے تعلق رکھنے والا ڈیزائنر مارک ڈلن چلا رہا ہے۔اس پراجیکٹ کے تحت وہ تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے شاہکار تصاویر کو پرنٹ کرے گا، جس کے بعد نابینا افراد بھی ان تصاویر کو محسوس کر سکیں گے۔ اس پراجیکٹ کی ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ تصور میں کبھی کوئی مونا لیزا کی مسکراہٹ کو نہیں جان سکتا اور نہ وان گوگ کے سن فلاورز کو۔
لوگ ان کے بارے میں باتیں کرتے ہوئے خوش ہوتے ہیں مگر اس وقت تک نہیں جان سکتے ، جب تک خود نہ دیکھ لیں۔(جاری ہے)
اس پراجیکٹ کے تحت 3 ڈی پرنٹر کی مدد سے شاہکار تصاویر کو پرنٹ کیا جائے گا اور پھر انہیں میوزیم میں رکھا جائے گا، جہاں پر نابینا افراد انہیں چھو کر محسوس کر سکتے ہیں اور اپنے تصور کو حقیقت کے کچھ قریب کر سکتے ہیں۔ اگرچہ یہ منفرد پراجیکٹ ہے لیکن اس سلسلے کا پہلا پراجیکٹ نہیں ہے۔
اس سے پہلے تھری ڈی پرٹنر کی مدد سے تصاویر کو ٹچ ایپل میموریز کی صورت میں ڈھالا جا چکا ہے، اس کے علاوہ ایک نابینا حاملہ ماں کے الٹراساؤنڈ کو تھری ڈی پرنٹر سے پرنٹ کر کے اسے بچے کو محسوس بھی کرایا جا چکا ہے۔ان سین آرٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے 30ہزار ڈالر کی ضرورت ہے، جس کے لیے فنڈریزنگ کی جا رہی ہے۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
-
سعودی صحرا میں پہلی بار لگژری ٹرین چلانے کی تیاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.