Live Updates

عمران خان نے تحریک انصاف میں کئی اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا، کئی اہم رہنماوں کی چھٹی کا امکان

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 23:29

عمران خان نے تحریک انصاف میں کئی اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا، ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) عمران خان نے تحریک انصاف میں کئی اہم انتظامی تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف تجزیہ نگار فواد چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے اپنی پارٹی میں کئی اہم تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں کئی اہم رہنماوں کی چھٹی کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان کے سٹاف آفیسر اون چوہدری، ترجمان نعیم الحق کی بنی گالہ سے چھٹی کا امکان ہے۔

عمران خان نے جہانگیر ترین پر انحصار کو کم کرتے ہوئے ان کے جہاز اور بلٹ پروف گاڑی کو واپس کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔ جبکہ پارٹی کے معاملات میں جہانگیر ترین کے اثر رسوخ کو کم کرنے کا بھی امکان ہے۔ یہ تمام فیصلے ریحا٘م خان کے بنی گالہ سے جانے اور بلدیاتی انتخابات میں مایوس کن کارگردگی کے بعد کیے جارہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات