صحابہ اکرام ؓ نبوت کے گواہ ہیں ، نبوت کے گواہوں کا دفاع ہمارے ایمان کا جزہے،علماء کرام

اگر اصحاب محمد ﷺ کے عزت و عظمت کے تحفظ کے لئے ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنی پڑی تو پیچھے نہیں ہٹیں گے،اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں کا گوہان نبوت ﷺ و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 22:52

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) اہلسنت والجماعت کے رہنماؤں نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحابہ اکرام ؓ نبوت کے گواہ ہیں اور نبوت کے گواہوں کا دفاع ہمارے ایمان کا جزہے اگر اصحاب محمد ﷺ کے عزت و عظمت کے تحفظ کے لئے ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنی پڑئیں تو پیچھے نہیں ہٹے گے جیسے صحابہ اکرام ؓ کی ناموس کا تحفظ کررہیں ہیں ویسے ہی پاکستا ن کا تحفظ کریں گے یہ ملک ہمارے اکابرین کی قربانیوں کے بعد ہی وجود میں آیا اس ملک کا تحفظ بھی ہم ایمان سمجھتے ہیں ان خیالات کا ظہاراہلسنت والجماعت ضلع پشین کے زیر اہتمام گوہان نبوت ﷺ و استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اہلسنت والجماعت صوبہ سندھ کے رہنماء مولانا عبد اﷲ سندھی ، صوبائی صدر مولانا محمد رمضان مینگل ، جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی صدر مولانا عبد الحلیم ، مولانا محمد غوث حقانی ، کوئٹہ ڈیوژن کے صدر قاری عبد الولی فاروقی ، پشین کے صدر مولانا محمد رمضان فاروقی ،مولانا عبد الخالق سنی ، مولانا نصیب اﷲ آغا ، مولانا عبد المصور اسماعیلزئی ، مولانا عبد الوارث فاروقی و دیگر نے کیا انہوں نے کہا کہ ایرانی مداخلت سے پاکستان غیر مستحکم ہوتا جارہا ہے جس طرح حکمران اس ملک میں انڈیا اور افغانستان کی مداخلت کوبرداشت نہیں کرتے اسی طرح ایران کی مداخلت کو بھی روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں یہ ملک ہمارا ہے ہم اس ملک میں امن و امان کے خواہاں ہیں دہشت گردی جہاں سے بھی ہو اسکی شدید مذمت کرتے ہیں ہم مولانا محمد احمد لدھیانوی کی قیادت میں ایک پرامن مشن پر گامزن ہیں ہمارے خلاف بے بنیاد الزام لگا کر ہمیں کسی اور لائیں میں ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم دشمن کو کبھی ان کے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ صحابہ اکرام ؓ نبوت کے گواہ ہیں اور نبوت کے گواہوں کا دفاع ہمارے ایمان کا جزہے اگر اصحاب محمد ﷺ کے عزت و عظمت کے تحفظ کے لئے ہمیں اپنی جانیں بھی قربان کرنی پڑئیں تو پیچھے نہیں ہٹے گے جیسے صحابہ اکرام ؓ کی ناموس کا تحفظ کررہیں ہیں ویسے ہی پاکستا ن کا تحفظ کریں گے یہ ملک ہمارے اکابرین کی قربانیوں کے بعد ہی وجود میں آیا اس ملک کا تحفظ بھی ہم ایمان سمجھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :