خرم نواز گنڈاپور عوامی تحریک کی بلدیاتی انتخابی مہم میں (کل)خصوصی شرکت کرینگے‘اجمل چوہدری

جمعہ 27 نومبر 2015 22:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد سٹی کے صدر اجمل چوہدری ،نائب صدر اعبدالواحد بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نوازگنڈاپور کل 28نومبر کواسلام آباد میں عوامی تحریک کے نامزد اور حمایت یافتہ امیدواروں کی الیکشن مہم میں خصوصی شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روزاسلام آباد میڈیاسیل میں مرکزی رہنماؤں کا انتخابی کارنر میٹنگ میں شرکت کے شیڈوول کی تفصیلات سے صحافیوں کوآگاہ کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کے ہمرا صدر شمالی پنجاب بریگیڈیر(ر)مشتاق احمد ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عمرریاض عباسی،ابراررضاایڈووکیٹ، فاروق بٹ ،میڈیا کوآرڈینیٹرغلام علی خان بھی ان کے ہمرا ہوں گے۔خرم نوازگنڈاپور دن 11بجے گاؤں سنیاڑی یونین کونسل 50گولڑہ شریف ،دن 1بجے ای الیون مرکز،3بجے گولڑہ شریف،04بجے یونین کونسل راول ٹاؤن،شام 07بجے جی نائن ٹو میں کارنر میٹنگز سے خطاب اور امیدواروں اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :