نادرا میں غیر ملکی بھرتیوں کی تحقیقات ایپکس کمیٹی سے کروائی جائے ،عوامی تحریک کا مطالبہ
معاملہ سنگین اور دہشت گردی کے واقعات سے منسلک ہے ،مکمل تحقیقات ہونی چاہیے،40ارب کے ٹیکس اور 315 اشیاء مہنگی کرنے کا عوام دشمن فیصلہ واپس لیا جائے ،حکومت پیرس دہشت گردی کے ردعمل کا شکار مسلم کمیونٹی کے تحفظ کیلئے کردار ادا کرے،عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں مطالبات
جمعہ 27 نومبر 2015 22:36
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک کی ایگزیکٹو کونسل کے اہم اجلاس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نادرا میں غیر ملکی بھرتیوں کی تحقیقات اپیکس کمیٹیوں سے کروائی جائے معاملہ سنگین اور دہشتگردی کے واقعات سے منسلک ہے ۔غیر ملکیوں کی بھرتیوں میں ملوث اراکین پارلیمنٹ کے نام سامنے لائے جائیں۔
اجلاس میں سینئر رہنماؤں ڈاکٹر حسین محی الدین، خرم نوازگنڈاپور، میجر(ر) محمد سعید ،احمد نواز انجم ،رانا محمد ادریس نے شرکت کی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے اجلاس میں کہا کہ نادرا کی حیثیت قومی سلامتی کے تحفظ کے ادارے جیسی ہے ۔دہشت گردی کے اکثر و بیشتر واقعات میں ایسے غیر ملکی عناصر ملوث پائے گئے ہیں جن کے پاس پاکستانی شناختی دستاویز ہوتی ہیں اور یہ دستاویز رشوت دے کر حاصل کی جاتی ہیں اور ایسے غیر ملکیوں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی بدنامی ہوتی رہی ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.