پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی ، دہشتگردوں کے چار ٹھکانے تباہ

کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 17 دہشتگرد بھی مارے گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 22:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی میں فضائی کارروائی کر کے دہشتگردوں کے چار ٹھکانے تباہ کر دیئے ۔ کارروائی میں غیر ملکیوں سمیت 17 دہشتگرد مارے گئے ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے خیبر ایجنسی کے علاقہ راجگال کے دور دراز علاقہ میں دہشتگردوں کیخلاف فضائی کارروائی کرتے ہوئے انکے 4 ٹھکانے تباہ کر دیئے ۔ کارروائی کے نتیجہ میں 17 دہشتگرد مارے گئے جن میں بعض غیر ملکی بھی شامل تھے ۔