وزیراعظم کا پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو موٹر وے میں تبدیل کرنے کا حکم

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 21:57

وزیراعظم کا پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو موٹر وے میں تبدیل ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) وزیراعظم نے پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو موٹر وے میں تبدیل کرنے کا حکم دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعم نواز شریف کی جانب سے پاک چین راہداری منصوبے کے مغربی روٹ کو موٹر وے میں تبدیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کی جانب سے یہ حکم خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کی جانب سے کیے مطالبے پر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کے حکم پر مغربی روٹ کے دونوں اطراف صنعتی زونز بھی تعمیر کرنے کے حوالے سے جامعہ حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :