عمران خان کا راستہ روکنے والے ناکام ہو چکے ،ملک گیر تبدیلی ناگزیر ہے ‘عبدالعلیم خان
مہنگائی ،بے روزگاری ،کرپشن اور امن و امان کی خراب تر صورتحال حکمرانوں کا منہ چڑا رہی ہے‘تقریب سے خطاب
جمعہ 27 نومبر 2015 21:51
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا راستہ روکنے والے ناکام ہو چکے ہیں ،حالات کو جوں کا توں رکھنے کی حامی قوتوں نے تحریک انصاف کے خلاف ایکا کر رکھا ہے لیکن ملک گیر تبدیلی ناگزیر ہے ۔ این اے122سے الیکشن پٹیشن دائر کرنے کی خوشی میں پی ٹی آئی کارکنوں سے گلبرگ آفس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ یہ حقیقت ہے گذشتہ اڑھائی برسوں میں حالات خراب سے خراب تر ہوئے ہیں آڈیٹر جنرل سمیت حکوتی اداروں کی اپنی رپورٹیں حکومتی کارکردگی کا پول کھولنے کیلئے کافی ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی ،بے روزگاری ،کرپشن اور امن و امان کی خران صورتحال حکمرانوں کا منہ چڑا رہی ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نواز لیگ نے عوام کو کھلا دھوکہ دیا ہے اور تمام حکومتی معاملات عالمی طاقتوں کی ڈکٹیشن کے مطابق چلائے جا رہے ہیں۔عبدالعلیم خان نے یکم دسمبرسے نئے منی بجٹ کو لاگو کرنے کے فیصلے کو ظالمانہ اور غریب کُش اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں برادران کے عوام دوستی کے کھوکھلے دعوے کھل کر سامنے آ گئے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں اشیاء پر نئے ٹیکس لگاناغیر قانونی اقدام ہے جس کا مالی سال کے وسط میں کوئی جواز نہیں بنتا اور تحریک انصاف اس پر اسمبلیوں کے اندر اور باہر احتجاج کرے گی ۔عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ وہ نئے عزم اور حوصلے کا ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھیں اور عمران خان کی قیادت میں تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے میدان عمل میں رہیں ۔ اس موقع پر پی پی147سے ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کے عوام کے مسائل کو پنجاب اسمبلی میں ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان کے بنائے ہوئے میاں میر ہسپتال کو 5سال تک بند رکھنے کے بعد اب ایاز صادق کو اس منصوبے کی یاد آ ہی گئی ہے عوام ایسی سیاسی چالوں سے بخوبی آ گاہ ہیں اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے عبدالعلیم خان اور شعیب صدیقی کا شاندار استقبال کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.