لاہور نالج پارک میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کیلئے اراضی مہیا کرنے کی منظوری

نالج پارک میں آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام خوش آئند ہے ،عالمی یونیورسٹیوں کی آمد کی حوصلہ افزائی ہو گی ‘رانا مشہوداحمد خاں

جمعہ 27 نومبر 2015 21:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) لاہور نالج پارک میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کیلئے اراضی مہیا کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیوسٹی پارک کے اندر تقریبا سو ایکٹر رقبے پر تعمیر کی جائے گی ،بورڈ آف ڈائریکٹر لاہور نالج پارک کے اجلاس میں آئی ٹی یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹر عمر سیف کی تفصیلی بریفنگ کے بعد بورڈ نے منصوبے کے لئے درکار کل رقبہ دو مرحلوں میں یونیورسٹی کو دینے کا فیصلہ کیا ہے -یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے یہاں لاہور نالج پارک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی-سیکرٹری ہائر ایجوکیشن عرفان علی اور دیگر ارکان نے اجلاس میں شرکت کی-صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ لاہور نالج پارک کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قواعد و ضوابط کے مطابق پارک میں مستقبل میں شامل ہونے والی دیگر عالمی یونیورسٹیوں کی طرح آئی ٹی یونیورسٹی کو بھی شامل کیا جا رہا ہے -یہ یونیورسٹی لاہور نالج پارک میں شامل پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ جامعہ بنے گی اور اس سے دیگر عالمی سطح کی یونیورسٹیوں کی آمد کی راہ ہموار ہو گی -انہو ں نے کہا کہ لاہور نالج پارک بنیادی طور پر نالج بیسڈ اکنامی کی ترویج اور اپلائیڈ سائنسز اور کارپوریٹ سیکٹر کے امتزاج سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر لانے کا انقلابی آئیڈیا ہے -اس لئے اس پارک میں آئی ٹی یونیورسٹی کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا جا رہا ہے -

متعلقہ عنوان :