نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 81ہزار سرچ آپریشن کئے گئے ،1670دہشتگرد گرفتار ہوئے‘ رپورٹ

مجموعی طور پر 11لاکھ 36ہزار سے زائد مشکوک افراد کو اٹھایا گیا ،سب سے زیادہ سندھ سے 946دہشت گرد گرفتار ، 714ہلاک ہوئے

جمعہ 27 نومبر 2015 21:47

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر 81ہزار سرچ آپریشن کئے گئے جس میں مجموعی طور پر 11لاکھ 36ہزار سے زائد مشکوک افراد اٹھائے گئے جبکہ 1670 دہشت گرد گرفتار ہوئے،سب سے زیادہ سندھ سے 946دہشت گرد گرفتار اور 714ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق 24دسمبر 2014ء سے یکم نومبر 2015ء تک آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں 81ہزار سرچ آپریشنز کئے گئے ۔

پنجاب سے 48دہشت گرد گرفتار اور 27ہلاک ہوئے۔ خیبر پختوانخواہ سے مجموعی طور پر 55دہشت گرد گرفتار کئے گئے۔ بلوچستان سے 423دہشت گرد گرفتار اور 48ہلاک ہوئے جبکہ سندھ سے 946دہشت گرد گرفتار اور 714ہلاک ہوئے۔رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر سے 19دہشت گرد گرفتار کئے گئے، گلگت بلتستان سے ایک دہشت گرد گرفتار اور ایک ہی ہلاک ہوا جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ دس ماہ میں کوئی دہشت گرد ہلاک ہوا اور نہ ہی گرفتار ی عمل میں آئی ۔

(جاری ہے)

11 ماہ میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں 173677 افغانیوں کو رجسٹر کیا گیا۔ خیبر پختونخوا ہ میں 9 لاکھ، بلوچستان میں 3 لاکھ 28 ہزار، اسلام آباد میں 33 ہزار افغانیوں کو رجسٹر کیا گیا۔ ہنڈی اور حوالہ کے تحت متعدد مقدمات درج کئے گئے اور 322 ملزمان گرفتار بھی ہوئے۔ دریں اثنا اینٹی منی لانڈرنگ کے 160 مقدمات درج ہوئے اور اس حوالے سے 137 افراد گرفتار بھی ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :