غیر رجسٹرڈ این جی اوز اورنئی این جی اوز کی رجسٹریشن پر مستقل پابندی عائد کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر

جمعہ 27 نومبر 2015 21:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) غیر رجسٹرڈ این جی اوز اورنئی این جی اوز کی رجسٹریشن پر مستقل پابندی عائد کرنے کے لئے سپریم کورٹ رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سپریم کورٹ رجسٹری برانچ لاہور میں وطن پارٹی کے سربراہ بیرسٹر ظفراﷲ کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد غیر رجسٹرڈ این جی اوز موجود ہیں جو بیرونی سرمائے کا استعمال کرتے ہوئے ملک میں عدم استحکام پیدا کر رہی ہیں۔

غیر رجسٹرڈ این جی اوز ملکی سالمیت کے لئے شدید خطرات کا باعث ہیں جبکہ ان این جی اوز کے باعث پاکستان میں دہشت گردی اور افراتفری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔عدالت حکومت کو غیر رجسٹرڈ این جی اوز پر فوری طور پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کرئے جبکہ غیر رجسٹرڈ این جی اوز کے اکاونٹس فوری طور پر منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے نئی این جی اوز کی رجسٹریشن پر بھی مستقل پابندی عائد کرنے کے احکامات صادر کرئے۔جبکہ معاملے کی سنگینی کے پیش نظر اس کیس کی جلد سماعت کی جائے۔

متعلقہ عنوان :