سپریم کورٹ نے منشیات کے سمگلر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی

جمعہ 27 نومبر 2015 21:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے منشیات کے سمگلر کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز احمدچوہدری کی سربراہی میں قائم دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار غلام مرتضی کی درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ پولیس نے اسے جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر رکھا ہے، ملزم دکاندار ہے اور اس کا منشیات کی سمگلنگ سے کوئی تعلق نہیں۔

دوران سماعت ایڈیشنل پراسکیوٹر جنرل مظہر شیر اعوان نے پولیس ریکارڈ جمع کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اس کے قبضے سے دو ہزار ساٹھ گرام چرس برآمد کی، فاضل بنچ نے ریکارڈ دیکھنے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔

متعلقہ عنوان :