اکرم خان درانی پر حملے کے خلاف جمعیت علماء اسلام کااحتجاجی مظاہرے، ملزمان کی گرفتاری ، واقحہ کی تحقیقات کا مطالبہ

جمعہ 27 نومبر 2015 21:39

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) جمعیت علماء اسلام خیبر پختونخوا نے جمعیت علماء اسلام پاکستان کی اپیل پر صوبہ بھر کے تمام اضلاع پشاور ، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کاہستان ،بٹگرام ، طور غر، شانگلہ، دیر بالا، دیر پائین ، سوات، ملاکنڈ ، چترال ، کوہاٹ ،ھنگو، کرک، بنوں ، ڈیرہ ،ٹانک ،لکی مروت، اور قبائل ایجنسیوں میں نماز جمعہ کے بعد احتجاج مظاہرے کئے گئے علماء کرام اور جمعیت علماء اسلام کے عہدیداران اور قائرین نے اکرم خان درانی کے خلاف حملے کو حکومت کی غفلت اور ایک بین الاقوامی سازش قرار دیا ہے، مقررین نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اور ملک کی سلامتی کیلئے جدوجہد کرہی ہے، اور ملک اور اسلام کے بقاء کی جنگ لڑ رہی ہے، استعماری قوتیں جمعیت علماء اسلام کو راستے کی دیوار سمجھ کر ھٹانا چاہتی ہے، انہوں نے کہا کہ استعماری قوتیں اور ملک دشمن قوتیں اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتی، پشاور میں مظاہرے کی قیادت عبدالجلیل جان،مولانا خیر البشر، مولانا عبدالروف جان، قاری محمد عاصم، ایوب مہمند، حاجی ابراہیم نے جلوس کی قیادت کی ، جلوس نمک منڈی سے ہوتا ہوا شعبہ چوک میں اختتام پذیر ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :