اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق ائیر فورس کے افسر کی گاڑی کو ٹکر مار کے فرار

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 21:17

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق ائیر فورس کے افسر ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق ائیر فورس کے افسر کی گاڑی کو ٹکر مار کے فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بھتیجے حیدر صادق کا ائیر فورس کے ایک افسر سے جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد حیدر صادق نے طیش میں آکر ائیر فورس کے افسر کی گاڑی کو ٹکر مار الٹ ڈالا۔ اس واقعے کے بعد حیدر صادق اپنی گاڑی چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگئے۔ دوسری جانب اس واقعے کے بعد ائیر فورس کے افسر کی درخواست کے باجود پولیس نے حیدر صادق کیخلاف مقدمہ درج نہیں کیا ہے۔