ملکی پارلیمان کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ، وقفہ سوالات کے دوران ماں کا بیٹی سے سوال

قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کے دلچسپ ریمارکس پر ایوان کشت زعفران بن گیا

جمعہ 27 نومبر 2015 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) ملک کی پارلیمان کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ، وقفہ سوالات کے دوران ماں کا بیٹی سے سوال، قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ سے متعلق سوالات کا جواب پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب دے رہی تھیں، جب ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ان سے مخاطب ہو کر سوال پوچھا ، قائمقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا کہ آج پارلیمانی تاریخ میں پہلی دفعہ ایک ماں اپنی بیٹی سے سوال پوچھ رہی ہے، جس پر ایوان میں ماحول خوشگوار ہو گیا اور ایوان کشت زعفران بن گیا

متعلقہ عنوان :