خصوصی عدالت کاایف آئی اے کو سنگین غداری کیس کی از سرنو تفتیش کا حکم ‘پرویز مشرف کی دوبارہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا مسترد
مشرف ‘ شوکت عزیز‘ جسٹس(ر)عبدالحمید ڈوگراور زاہد حامد کے دوبارہ بیانات ریکارڈ کرنے کا حکم ‘سماعت 17 دسمبر تک ملتوی
جمعہ 27 نومبر 2015 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے کو دوبارہ تفتیش کا حکم دیدیا، عدالت نے پرویز مشرف ، شوکت عزیز، جسٹس(ر)عبدالحمید ڈوگراور زاہد حامد کے دوبارہ بیانات ریکارڈ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے،کیس کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف غداری کیس کی سماعت ہوئی،جس میں پرویز مشرف غداری کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔ کیس کی سماعت جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کی۔فیصلے کے مطابق خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی دوبارہ تفتیش کا حکم دیتے ہوئے مشرف سنگین غداری کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی استدعا مسترد کردی اور سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف ، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، جسٹس(ر)عبدالحمید اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کے دوبارہ بیانات ریکارڈ کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.