Live Updates

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 21:10

اسلام آباد پولیس کا عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) اسلام آباد پولیس کی جانب سے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کی پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

عمران خان کیخلاف ممکنہ طور پر دفعہ 144 کے تحت مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔ اس حوالے سے پولیس حکام نے الیکشن کمیشن سے رابطہ کر لیا ہے۔ اگر الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کی کارنر میٹنگ کو جلسہ قرار دے دیا گیا تو پھر ان کیخلاف باقائدہ مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات