مریم مختیار کی زندگی قوم کی بیٹیوں کیلئے مشعل راہ ہے،مریم مختیار نے شہداء میں نئی تاریخ رقم کی،ان جیسی بیٹیاں قوم کیلئے باعث فخرہیں،سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری کی مریم مختیار کے اہلخانہ سے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 21:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء ) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم مختیار کی زندگی قوم کی بیٹیوں کیلئے مشعل راہ ہے،مریم مختیار نے شہداء میں نئی تاریخ رقم کی،ان جیسی بیٹیاں قوم کیلئے باعث فخرہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کوآصفہ بھٹو زرداری نے طیارہ حادثے میں شہید ہونیوالی خاتون پائلٹ مریم مختیار کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آصفہ بھٹوزرداری نے شہید خاتون پائلٹ مریم مختیار کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔انہوں نے کہا کہ مریم جیسی بیٹیاں قوم کیلئے باعث فخر ہیں،ان کی زندگی قوم کی بیٹیوں کے لیے مشعل راہ ہے۔مریم نے شہداء کی فہرست میں ئی تاریخ رقم کردی۔ قومی انکی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔

متعلقہ عنوان :