Live Updates

عمران خان قانون کی پاسداری کریں، خان صاحب کے جلسے سے بلدیاتی انتخابات پر نہیں ٹریفک پر فرق پڑا ہے ،اگروہ قانون کی پاسداری کریں تو ان کیلئے اور قوم کے لیے بہت اچھی بات ہوگی

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید کا عمران خان کے ترامڑی چوک میں جلسے پر ردعمل

جمعہ 27 نومبر 2015 21:01

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان سے درخواست ہے قانون کی پاسداری کریں، خان صاحب کے جلسے سے بلدیاتی انتخابات پر نہیں اسلام آباد کی ٹریفک پر فرق پڑا ہے ،اگروہ قانون کی پاسداری کریں تو ان کیلئے اور قوم کے لیے بہت اچھی بات ہوگی۔

(جاری ہے)

جمعہ کوتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ترامڑی چوک میں جلسے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جلسے سے بلدیاتی انتخابت کے نتائج پر تو کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن اس کی وجہ سے پورے اسلام آباد میں ٹریفک جام ہو گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جو خود کو قانون سے بڑا سمجھتا ہو اس سے درخواست ہی کی جا سکتی ہے اس لئے عمران خان سے درخواست کر رہا ہوں کہ قانون کی پاسداری کریں۔سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان کے جلسے کی وجہ سے اسلام آباد میں شدید ٹریفک جام ہوگیا جس کی وجہ سے شہریوں کو سفر کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑا۔انہوں نے کہا کہ جلسے کرنے سے انتخابی نتائج میں کوئی فرق نہیں پڑتا،کی پاسداری بڑے لیڈرپر فرض ہوتی ہے۔عمران خان اگرقانون کی پاسداری کریں تو یہ ان کیلئے اچھی بات ہوگی،شہراقتدار کا نظام جام کرنا اچھا لیڈر ہونے کی نشانی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات