اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں، کوشش ہے ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑا جائے ،مولانا عمر صادق

جمعہ 27 نومبر 2015 20:39

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ضلع جنوبی لیاری موسیٰ لین یونین کونسل نمبر چھ میں عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام کا مشترکہ بڑا انتخابی جلسہ منعقد کیا گیا ، جلسے میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی پینل کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ، جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء مولانا عمر صادق نے کہا کہ اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں ہماری کوشش ہے کہ ہم خیال جماعتوں کے ساتھ ملکر الیکشن لڑا جائے ماضی میں بھی ہم ملکر الیکشن میں حصہ لیا ہے آج کا اتحاد فرنگی سامراج کے خلاف خدائی خدمت گار تحریک اور جمعیت علمائے ہند کے اتحاد کا تسلسل ہے سیاست میں اختلافات اپنی جگہ مگر اختلاف رائے میں شائستگی ہونی چاہیے کوشش ہے کہ سیاست سے بے ہودگی اور بد تمیزی کے سونامی کا ملکر خاتمہ کریں گے اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکریٹری نور محمد آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیر مشروط حمایت پر جمعیت علمائے اسلام کے شگر گزار ہیں عوامی نیشنل پارٹی کسی صورت میدان خالی نہیں چھوڑے گی عملی میدان میں ثابت قدم رہ کر عوامی عدالت میں بھر پور انداز میں سرخرو ہوں گے اجنبی امیدواروں کے بجائے جانے مانے امیدواروں کا انتخاب کرنا ہوگااناڑی اور نیم سیاست دان خطرائے عوام ہیں شہری احتیاط کریں،انہوں نے مذید کہا کہ جمہوریت کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں لیاری کی عوام نے دی ہیں لیاری سے جیتنے والوں نے یہاں کے لیے کچھ نہیں کیا سب سے زیادہ قربانیاں بھی اہلیان لیاری نے دی ہیں اور سب سے زیادہ بدنام بھی لیاری ہواافسوس کہ ایوانوں میں آج لیاری کا مقدمہ لڑنے والا کوئی نہیں ہے دہشت گردی صرف لیاری کا نہیں بلکہ پورے شہر کا مسئلہ ہے اس موقع پر علاقے سے عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے چیئر مین کے امیدوار اختر خان پشتون، جے یو آئی کے رہنماؤں مفتی منیب الرحمٰن اور مولانا نصیراﷲ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :