وزیراعلیٰ کاگوجرانوالہ کے علاقہ کلاسکے میں گھر کی دیوار گرنے سے2بچوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

جمعہ 27 نومبر 2015 20:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء )وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقہ کلاسکے میں گھر کی دیوار گرنے سے2بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ ور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ واقعہ میں زخمی ہو نے والے بچوں کو بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔