وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کی ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے تبادلہ خیال
جمعہ 27 نومبر 2015 20:28
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان برطانیہ کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، میرے دورہ برطانیہ سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا،برطانیہ کیساتھ ایڈ کی بجائے ٹریڈ چاہتے ہیں اور تعلقات کو پائیدار اقتصادی روابط میں بدلنے کے خواہاں ہیں، برطانیہ تعلیمی اوردیگر متعدد شعبوں میں صوبہ پنجاب کی قابل قدر معاونت کر رہا ہے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیراحمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جنہوں نے آج یہاں ان سے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے دورہ برطانیہ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ پنجاب میں اوورسیزپاکستانیز کمیشن کے قیام سے بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم میسر آیا ہے۔
اوورسیزپاکستانیز کمیشن دیارغیر میں موجود پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت نے صوبے میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ، انفراسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں انقلابی اقدامات کرکے عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔ ہر شعبے میں میرٹ اور شفافیت کو فروغ دیا گیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں عوام نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کو کامیاب کراکے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ ہماری عملی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن) آئندہ بھی کارکردگی کی بنیاد پر عام انتخابات میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی اور عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کارکردگی پر عوام کا اعتماد ہی ہمارے لئے سب سے بڑا سر ٹیفکیٹ ہے۔ لارڈ نذیر احمد نے وزیراعلیٰ کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ شہبازشریف نے پنجاب میں جس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے عالمی ادارے بھی اس کے معترف ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.