دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 27 نومبر 2015 20:22

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، انگلینڈ کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ
دبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.27 نومبر 2015 ء) انگلینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصہ کیا ہے۔ میچ شروع ہونے سے قبل پاکستان کو اچھی خبر ملی ہے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں زخمی ہوجانے کے باعث باہر ہوجانے والے شعیب ملک اور احمد شہزاد فٹ ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے قومی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں کھلاڑی اب فٹ ہیں اور انگلینڈ کیخلاف آج کے میچ میں شرکت کریں گے۔ جبکہ محمد رضوان اور عمران خان جونئیر کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔