اسلام آبادکو دنیا کا خوبصورت اور ملک کا مثالی شہر بنانے کی لئے ایک سال کا ایکشن پلان بنایا جا ئے گا،طارق فضل چوہدری
زیروپوائنٹ سے فیض آباد پہلے سگنل فری کوریڈور کے پہلے مرحلے کی تکمیل کیلئے د ن رات کام جاری ، 30 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا ،ممبر ا یڈمنسٹریشن عامر علی احمد
جمعہ 27 نومبر 2015 20:22
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آبادکو دنیا کا خوبصورت اور ملک کا مثالی شہر بنانے کی لئے ایک سال کا ایکشن پلان بنایا جا ئے گا جس کے تحت اسلام آباد کے گرین کیر یکٹر، روڈ انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جائے گا اور شہر کے ترقیاتی منصوبوں میں اسلام آباد کے شہریوں کی شمولیت کو یقنی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت براے کیڈ طارق فضل چوہدری نے جمعہ کے روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ اعلی سطحی اجلاس کے موقع پر کیا اجلاس میں وزیر مملکت کیڈ کو سی ڈی اے کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبران کے علاوہ ادارے کے دیگر سنیئر افسران نے شرکت کی اس موقع پر سی ڈی اے کے ممبر ایڈمنسٹریشن عامر علی احمد نے وفاقی وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری کو سی ڈی اے سے متعلق تفصیلی بریفینگ دیتے ہو ئے بتایا کہ سی ڈی اے اسلام آباد میں تعمیراتی اور ترقیاتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بے شمار اہم اور میگا پراجیکٹس پر کام کر رہا ہے جبکہ مستقبل میں شہری سہولیات کو مزید اپ گریڈ کرنے کے لئے نئے منصوبے بھی زیر غور ہیں جن کا باقاعدہ آغاز بہت جلد کر دیا جائے گا ممبر ایڈمسنٹریشن عامر علی احمد نے بتایا کہ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے ماضی میں نظر انداز کئے جانے والے سیکٹروں اور تعطل کا شکار ترقیاتی کاموں کو نہ صرف مکمل کیا ہے بکہ اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبے شرو ع بھی کئے ہیں اور سی ڈی اے نے رواں سال کو ترقیاتی سرگرمیوں کا سال قرار دیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.