اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل کی اپنی اہلیہ کی بد چلنی کے خلاف تھانہ سہالہ میں درخواست

پولیس ملزمہ کے خلاف بدکاری کے سنگین الزامات پر مقدمہ سے صاف انکاری

جمعہ 27 نومبر 2015 20:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکیل نے اپنی اہلیہ کی بد چلنی کے خلاف تھانہ سہالہ میں درخواست دیدی ہے ،پولیس بھی حاجن ملزمہ کے خلاف بدکاری کے سنگین الزامات پر مقدمہ سے صاف انکاری ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آ ن لائن کو ملنے والی درخواست کے مطابق ایڈووکیٹ نصرت مسعود قریشی نے تھانہ سہالہ میں درخواست دی ہے کہ انکی بیوی (م)جو ایک سکول میں ہیڈ مسٹریس ہیں انکے کسی اور کے ساتھ ناجائز تعلقات ہو گئے ہیں اور جس کے باعث اب وہ انہیں ہمہ وقت تشدد اور ظلم کا نشانہ بناتی ہیں ،انہوں نے پولیس سے استدعا کی ہے کہ انکی بیوی کے خلاف زنا ء کا مقدمہ درج کرنے کے ساتھ ساتھ زنا ء کاروں کو بھی حراست میں لیا جائے ۔

اس حوالے تھانہ سہالہ کے اے ایس آئی ارشد سے موقف لیا تو انہوں نے کہا کہ درخواست انکے پاس آئی تھی مگر ایس ایچ او کو بتایا تو انہوں نے معاملہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے تفتیش انکے پاس نہیں ہے ۔تاہم آن لائن کو پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہیکہ جس موصوفہ کے خلاف درخواست دی گئی ہے وہ گزشتہ سال حج مبارک کی بھی سعادت حاصل کرکے آئی ہیں کمیٹی بھی پریشان ہے کہ یہ لمبی چوڑی درخواست انکے سامنے کیسے رکھی جائے

متعلقہ عنوان :