عمران خا ن تمام تر رکاوٹوں کو عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچ گئے
جمعہ 27 نومبر 2015 20:20
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی جلسہ گاہ میں شرکت نہ کرنے کی درخواست کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے تمام رکاوٹوں کو عبور کرکے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
(جاری ہے)
جمعہ کے روز انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں ترامڑی چوک پر جانے والے تمام راستوں پر پی ٹی آئی کا جلسہ روکنے کیلئے کنٹینرز اور ٹرکوں کو کھڑا کرکے راستوں کو بلاک کردیا تھا لیکن عمران خان نے ترامڑی چوک پر جانے کیلئے جنگل کا راستہ اختیار کیا اور جلسہ گاہ میں تمام پولیس کو چکمہ دے کر پہنچ گئے جس پر پورا پنڈال گو نواز گو کے نعر وں سے گونج اٹھا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان سے درخواست کرتے ہوئے کہا تھاہ کہ عمران خان کو قانون کی پاسداری کرنی چاہیے ،جلسے سے ترامڑی چوک سے بلدیاتی انتخابات پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ اس وقت پورے اسلام آباد کی سڑکیں بند ہوچکی ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمعرات کے روز ترامڑی چوک پر حکمران جماعت مسلم لیگ ن کے رہنماء ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے جلسہ کیا تھا تو انہیں نہیں روکا گیا تھا کیا انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہیں کی تھیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
-
معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی استحکام ،پالیسیوں کے تسلسل کی ضرورت ہے‘احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.