عدالتی کاروائی میں مداخلت کرنے پر سپریم کورٹ کے جسٹس میاں ثاقب نثار کا وکیل پر سخت اظہار برہمی،،،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء عدالتی روایات کا پتہ بھول گئے ہیں جسے برداشت نہیں کیا جاسکتا
جمعہ 27 نومبر 2015 20:10
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔الیکشن پٹیشن کی سماعت مکمل ہونے کے بعد بنچ کے سربراہ اپنا آرڈر لکھوا رہے تھے تو درخواست گزار کے وکیل الطاف ابراہیم نے مداخلت کر دی۔
(جاری ہے)
جس پر جسٹس میاں ثاقب نثار نے سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ سینئیر وکیل ہونے کے باوجود یہ علم ہی نہیں کہ جب آرڈر لکھوایا جا رہا تو اس دوران خاموشی اختیار کی جائے،،،عدالتی روایات نظر انداز کرنے پر کیوں نہ شوکاز نوٹس جاری کر کے وکالت کا لائسنس معطل کر دیا جائے۔
عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہوکلاء عدالتی روایات کا پتہ بھول گئے ہیں سپریم کورٹ کو سول کورٹ نہ سمجھا جائے جہاں خواتین وکلاء کی عدالتوں کو تالے لگا کر بند کر دیا جاتا ہے،آئندہ ایسی کسی چیز کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔عدالت نے وکیل کی جانب سے معافی مانگنے پر مزید کاروائی ختم کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.