توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے: شہبازشریف
جمعہ 27 نومبر 2015 20:00
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لئے بجلی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، شفافیت اور اعلی معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت لائی گئی۔منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی زیر صدارت توانائی اور انفراسٹرکچر کے جاری منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے۔ دو ہزار سترہ تک اس منصوبے سے تیرہ سو بیس میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔(جاری ہے)
، ساہیوال کول پاور پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے گیس پر چلنے والے پلانٹس مکمل ہونے سے 3600 میگا واٹ بجلی پیدا ہو گی جب کہ گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت سے قوم کے 110 ارب روپے بچائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں گیس پاور پراجیکٹس میں شفافیت لائی گئی، جس سے قوم کے ایک سو دس ارب روپے بچائے گئے۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا کہ منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیں۔ محمد شہباز شریف نے واضح کیا کہ پاکستان کی تاریخ میں ارب ہا روپے کے قومی وسائل بچانے کی کوئی مثال نہیں ملتی ، شفافیت اور اعلیٰ معیار کے ساتھ منصوبوں کو آگے بڑھایا جا رہا ہے ، منصوبوں کی تعمیر کے دوران معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ، صوبے کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.