این اے122 میں دھاندلی ہوئی، ہمارے تحفظات برقرارہیں‘سچائی کاسر کچلنا اورتبدیلی کے سونامی کاراستہ روکناحکمرانوں کے بس کی بات نہیں،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حامدسرور کا بیان
جمعہ 27 نومبر 2015 18:47
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء حامدسرور نے کہا کہ این اے122 میں دھاندلی ہوئی، ہمارے تحفظات برقرارہیں،قومی اسمبلی عنقریب دوبارہ سپیکر سے محروم ہوجائے گی، تحریک انصاف سچائی اورانصاف تک رسائی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑے گی،سچائی کاسر کچلنا اورتبدیلی کے سونامی کاراستہ روکناحکمرانوں کے بس کی بات نہیں،کپتان نے جھرلوسرکار کی تین کلیاں گرادی تھیں ،اس کے باوجود حکمران عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں،حکمرانوں کے انکار سے حقیقت نہیں بدلے گی ،اگرحکومت کے کیمپ سے کوئی گرم توے پربیٹھ کربھی کہتا ہے کہ دھاندلی نہیں ہوئی توعوام یہ بات تسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔
جمعہ کو اپنے ایک بیان میں حامدسرورنے کہا کہ اگرحکومت کامینڈیٹ جعلی نہ ہوتاتوملک میں بیڈگورننس کادوردورہ نہ ہوتا۔(جاری ہے)
ہم پچھلے اڑھائی برسوں سے بیڈگورننس کی دہائی دے ر ہے ہیں،اب تولوگ عدالت عظمیٰ کی عمارت میں بھی بیڈگورننس کی بازگشت سن رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکمران یادرکھیں کبوترکی مانند آنکھیں موندنے اورپس وپیش کرنے سے صورتحال میں بہتری نہیں آئے گی ۔
سندھ میں بدعنوانی کااحتساب خوش آئند ہے مگر پنجاب میں نیب حکام کس آسیب کے دباؤمیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اگرسندھ کی طرح پنجاب میں بدعنوانوں کیخلاف کریک ڈاؤن نہ کیا گیا تو اس سے لوگ نیب پرانگلیاں اٹھائیں گے اورفیڈریشن کمزورہوگی ۔ہماری ریاست احتساب کے معاملے میں کسی امتیازکی متحمل نہیں ہوسکتی ۔انہوں نے کہا کہ بدعنوانوں کاتعلق خواہ کسی بھی جماعت یاصوبہ سے ہواس سے قوم کی ایک ایک پائی وصول کی جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.