نندی پور ’’ڈنگ ٹپاؤ ‘‘ منصوبہ ہے اس سے بجلی پیدا ہونا ایک خواب بن چکا ہے،40 ارب کے نئے حکومتی ٹیکسوں کے نفاذ کو مسترد کرتے ہیں ‘ حکمران ایسے عوام دشمن اقداما ت سے باز نہ آئے تو عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر آکر احتجاج کر یں گے ‘ نندی پور پاور پر اجیکٹ حقیقت میں صرف حکو مت کی نظر میں چلتا ہے

تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرور کا کارکنوں سے خطاب

جمعہ 27 نومبر 2015 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے 40 ارب کے نئے حکومتی ٹیکسوں کے نفاذ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکمران ایسے عوام دشمن اقداما ت سے باز نہ آئے تو ہم عوام کے ساتھ ملکر سڑکوں پر آکر احتجاج کر یں گے ‘ نندی پور پاور پر اجیکٹ حقیقت میں صرف حکو مت کی نظر میں چلتا ہے اور یہ منصوبہ صرف ڈنگ ٹپاؤ منصوبہ ہے یہ بجلی کی پیدوار ایک خواب بن چکا ہے ‘حکمران غر یبوں کا خون ’’نچوڑ ‘‘رہے ہیں ‘نئے ٹیکس لگانے سے مہنگائی کا سیلاب آئیگا اور اگر عوام حکمرانوں کے خلاف باہر نکل پڑے تو پھر عوام کے ہاتھ حکمرانوں کے گر یبانوں پر ہوں گے ‘ جب تک موجودہ حکمران اقتدار پر قابض ہیں عوام کو ان سے کسی بھلائی کی توقع نہیں کر نی چاہیے ‘حکمرانوں کی کر پشن اور لوٹ مار کی سزا پاکستان کے عوام کو مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کی شکل میں مل رہی ہے ‘تحر یک انصاف کے پاس وہ ایماندار قیادت ہے جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشخالی کی راہ پر گامزن کر یگی ‘بلدیاتی انتخابات میں تحر یک انصاف نے حکمرانوں کی دھونس اور دھاندلی کا پہلے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے اور آئندہ بھی کر یگی ۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مر حلے کے حوالے سے روالپنڈی سے تحر یک انصاف کے بلدیاتی امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر تحر یک انصاف کے ڈپٹی آرگنائزر عمر سرفراز چیمہ او ر رکن پنجاب اسمبلی کر نل (ر) شبیر سمیت دیگر بھی موجود تھے تحر یک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری محمدسرورنے کہا کہ حکمرانوں کا کوئی دن ایسا نہیں جاتا جب وہ عوام پر مہنگائی اور بے روزگاری کا کوئی بم نہیں بر ساتے اور اب ایک بار پھر آئی ایم ایف کے کہنے پر حکمرانوں نے غر یبوں کے خون کا آخری قطرہ بھی نچوڑ نے کی پا لیسی پر عمل شروع کر دیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں کی ہر پا لیسی کو دیکھا جائے تو اس میں صاف نظر آتا ہے کہ وہ صرف عوام دشمن پا لیساں رکھتے ہیں جسکی وجہ سے عوام حکمرانوں کے خلاف اپنی نفرت کا اظہار کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر اربوں روپے کے نئے ٹیکس لگانے جیسے اقدامات نہ کر یں ورنہ تحر یک انصاف بھی عوام کے ساتھ سڑکوں پر آکر احتجاج کر نے پر مجبو ر ہوگی اور حکمرانوں کو مجبور کر یں گے وہ عوام دشمنی اقدامات کا سلسلہ بند کر یں ۔

متعلقہ عنوان :