Live Updates

پنجاب کے حکمرانوں کی سوچ ’’ون مین ‘‘جیسی ہے، تحر یک انصاف بھر پور آواز بلند کریگی ، رہنماء پی ٹی آئی علی سرفراز

جمعہ 27 نومبر 2015 18:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء میاں علی سرفراز نے کہا کہ پنجاب کے حکمرانوں کی سوچ آج بھی ’’ون مین ‘‘جیسی ہے جسکے خلاف تحر یک انصاف بھر پور آواز بلند کریگی اور حکمرانوں کو عوام کے ووٹوں سے منتخب ہو ہونیوالے بلدیاتی نمائندوں کو انکے اختیارات دینا ہوں گے،حکمرانوں نے قوم کو دھوکا دینے اور پیسے کا ضیاع کا عہد کر رکھا ہے جو قوم کو تباہی کاشکار اور مقر وض کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکمران قوم کو بے وقوف بنانے کیلئے ہر وقت گڈ گورننس کے دعوے کرتے ہیں لیکن اگر پنجاب میں محکمہ تعلیم اور صحت سمیت کسی بھی محکمے کا جائزہ لیا جائے تو انکی کار کردگی زیر و ہیں اور بے شمار اغلاط کی وجہ سے لاہور ہائیکورٹ کا پہلی سے دسویں تک کی 41کتابوں کی چھپائی روکنے کا فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمران ملک کے مستقبل سے وابستہ بچوں کو بھی حقائق سے آگاہی میں ناکام ہو چکے ہیں جو حکمرانوں کی بیڈ گورننس کی بدتر ین مثال ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات