موٹروے پولیس بیٹ نمبر 24 کا یوم تاسیس ، قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں تحائف، بچوں میں پھول تقسیم کئے گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 18:36

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) موٹروے پولیس بیٹ نمبر 24کے زیر اہتمام یوم تاسیس منایا گیا ‘ موٹر وے پولیس نے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کے ڈرائیوروں میں تحائف اور بچوں میں پھول تقسیم کئے گئے ۔ جمعہ کو اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے پولیس میاں عبدالرؤف ‘ایڈ من آفیسر انسپکٹر نبیل بٹ ‘انسپکٹر ریاست علی ‘ انسپکٹر میاں ریاض‘ اسسٹنٹ پٹرولنگ آفیسر عمیر سعید‘ رضا نقوی ‘ جونیئر پٹرولنگ آفیسر سلمیٰ مجید ‘ فریہ اکبر و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی میاں عبدالرؤف نے کہاکہ موٹر وے پولیس قومی شاہراہ پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات کام کر رہی ہے گشت کے موثر نظام کی وجہ سے حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے موٹر وئے قوانین پر عملدر آمد کر کے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے اس سے ایک طرف تو قیمتی انسانی جانیں بچ جائیں گی اور دوسرا نقصان بھی نہیں ہو گا انھوں نے کہاکہ شاہراؤں پر مقررہ وزن سے زائد لوڈ کرنے سے ایک تو حادثات رونما ہوتے ہیں جبکہ دوسری جانب کھربوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالی قومی شاہرائیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتی ہیں موٹر وے پولیس یوم تاسیس کے موقع پر قومی شاہراہ پر سفر کرنیوالے شہریوں ‘گاڑی ڈرائیوروں میں قوانین اور ذمہ داری شہری ہونے کا شعور اجاگر کرنے کیلئے اس طرح کی تقریبات کا انعقاد کرتی ہے تاکہ عوام قوانین سے آگاہ ہو کر ان پر عملدر آمد کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :