Live Updates

پاکستان کے ہوتے ہوئے بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم نہیں کر سکتا،ہماری امن کو کوششوں کو کمزروی نہ سمجھا جائے،پاک بھارت کر کٹ سیریز لازمی ہونی چاہیے ، قومی مفاد کو کر کٹ پر تر جیح نہیں دی جاسکتی،نادرا میں غیر ملکیوں کو بھرتی کروا کر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے اعتراف کر لینا چاہیے،تحریک انصاف اسلام آباد کے بلد یاتی انتخابات میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر دھاندلی کاشور مچا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) پہلے 2مر حلوں کی طرح اسلام آباد میں بھی واضح اکثریت حاصل کر ے گی

مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 27 نومبر 2015 18:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن)کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نادرا میں غیر ملکیوں کو بھرتی کروا کر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے اعتراف کر لینا چاہیے،تحریک انصاف اسلام آباد کے بلد یاتی انتخابات میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر دھاندلی کاشور مچا رہی ہے، مسلم لیگ (ن) پہلے 2مر حلوں کی طرح اسلام آباد میں بھی واضح اکثریت حاصل کر ے گی،پاکستان کے ہوتے ہوئے بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم نہیں کر سکتا ۔

ہماری امن کو کوششوں کو کمزروی نہ سمجھا جائے۔پاک بھارت کر کٹ سیریز لازمی ہونی چاہیے مگر قومی مفاد کو کر کٹ پر تر جہیح نہیں دی جاسکتی۔وہ جمعہ کو یہاں پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

طلال چوہدری نے کہا ہے کہ نادرا میں غیر ملکیوں کو بھرتی کروا کر کسی نے غلطی کی ہے تو اسے اعتراف کر لینا چاہیے، اگر ہم نے اپنے اداروں کو مظبوط بنانا ہے تو میرٹ پر بہرتیاں کر نی ہوں گی ۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہونے چاہیے تھے مگر کسی وجہ سے نہ ہو سکے،لوکل باڈیز الیکشن کی وجہ سے لوکل سطح کے مسائل جلد حل ہوا کریں گے اور صوبائی حکو متیں مقامی نمائندؤں کی وجہ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد کے بلد یاتی انتخابات میں اپنی یقینی شکست کو دیکھ کر دھاندلی کاشور مچا رہی ہے،آزاد عدلیہ اور میڈیا کے ہوتے ہوئے دھاندلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) پہلے 2مر حلوں کی طرح اسلام آباد میں بھی واضح اکثریت حاصل کر ے گی۔ بلدیاتی نمائندے منتخب ہوکر وفاقی دارلحکومت کو ماڈل کیپٹل بنانے میں اہم کردار ادا کر یں گے۔طلال چوہدری نے کہا کہ سابقہ بھارتی حکومتوں نے جو سیکولر ازم کا چہرہ بنایا تھا وہ موجودہ حکومت نے بری طرح مسخ دیا ہے۔ پاکستان کے ہوتے ہوئے بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم نہیں کر سکتا ۔ہماری امن کو کوششوں کو کمزروی نہ سمجھا جائے۔پاک بھارت کر کٹ سیریز لازمی ہونی چاہیے مگر قومی مفاد کو کر کٹ پر تر جہیح نہیں دی جاسکتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات