احتساب کے بغیر معاشرے سرکش ہو جاتے ہیں، ہمارے اکابرین کی مارشل لاء ،آمریت مخالفت کو ملک دشمنی سے تعبیر کیا گیا، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ
سوئی اور سیندک مثالیں صوبے کیلئے انتہائی بھیانک ہیں، جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک استحکام ،بلوچستان خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
جمعہ 27 نومبر 2015 18:25
کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء ) وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ احتساب کے بغیر معاشرے سرکش ہو جاتے ہیں۔ ہمارے اکابرین کی مارشل لاء اور آمریت مخالفت کو ملک دشمنی سے تعبیر کیا گیا۔ سوئی اور سیندک کی مثالیں صوبے کے لیے انتہائی بھیانک ہیں، جمہوریت کے تسلسل سے ہی ملک استحکام اور بلوچستان خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا، ماضی کی نسبت اب حقیقت پسندی غالب آرہی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل سیکورٹی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ نے اپنے خطاب اور شرکاء کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان ملک کا نصف ہے اور اس کی پسماندگی سے مراد پاکستان کی پسماندگی ہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں بلوچستان کو کرپشن کے حوالے سے بلیک ہول کہا جاتا تھا، جبکہ موجودہ مخلوط صوبائی حکومت نے گڈ گورننس کے قیام اور بدعنوانی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے ہیں، ملک میں جمہوریت سے ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اور اگر عوام کے ووٹ کی حیثیت اور تقدس برقرار رہا تو اس میں استحکام آئے گا اور بلوچستان بھی خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا، ہمارے اکابرین ملک میں جمہوریت، انسانی حقوق اور سماجی نا انصافیوں ، مارشل لاء اور آمریت کے خلاف طویل اور صبر آزما جدوجہد کی ہے لیکن بدقسمتی سے جمہوریت کی بحالی اور آمریت کے خلاف جدوجہد کو ملک سے دشمنی گردانا گیا جس سے ملک اور صوبہ مشکلات کا شکار ہوتا گیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.