عالمی تجارت اور برآمدات کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے حکومت اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے ‘کم ویلیو والی مصنوعات کی تیاری پر زیادہ انحصارکرنے سے پاکستان برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرنے میں ابھی تک ناکام ہے
اسلام آباد چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ‘نائب صدور شیخ پرویز اور شیخ عبدالوحید کی مقامی صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو
جمعہ 27 نومبر 2015 18:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عاطف اکرام شیخ، سینئر نائب صدر شیخ پرویز احمد اور نائب صدر شیخ عبدالوحید نے کہا ہے کہ عالمی تجارت اور برآمدات کو بہتر طور پر فروغ دینے کیلئے حکومت اعلیٰ ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی ہر ممکن حوصلہ افزائی کرے کیونکہ کم ویلیو والی مصنوعات کی تیاری پر زیادہ انحصارکرنے کی وجہ سے پاکستان ابھی تک برآمدات کی عالمی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرنے میں ابھی تک ناکام رہا ہے۔
وہ جمعہ کو یہاں مقامی صنعتکاروں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا، ہانگ کانگ اور سنگاپورنے اعلیٰ ٹیکنالوجی کی مصنوعات پر توجہ دے کر مختصر عرصے میں حیرت انگیز نتائج حاصل کئے ہیں جس وجہ سے جنوبی کوریا کی سالانہ برآمدات 570ارب ڈالر، ہانگ کانگ کی 524ارب ڈالر اور سنگاپور کی 518ارب ڈالر سے تجاویز کر گئی ہیں لیکن بدقسمتی کی بات ہے کہ بے شمار قدرتی وسائل، مثالی جغرافیائی حیثیت اور دیگر فوائد کے باوجود پاکستان کی برآمدات ابھی تک 25ارب ڈالر سے بھی کم ہیں جس کی اہم وجہ یہ ہے کہ ہمارا ملک ابھی تک کم ویلیو والی مصنوعات کی تیاری پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.