لندن ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائرکردی گئی

درخواست میں تحقیقات کی نوعیت اور رفتار پر سوالات اٹھائے گئے

جمعہ 27 نومبر 2015 17:53

لندن ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے خلاف نظر ثانی کی درخواست ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء)لندن ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائرکردی گئی ٗ درخواست میں تحقیقات کی نوعیت اور رفتار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

لندن میں 2012 ء سے چلنے والے منی لانڈنگ کیس میں ایم کیو ایم کے قائد سمیت 6 افراد ضمانت پر ہیں ٗ اسکاٹ لینڈ یارڈ ذرائع کے مطابق نظرثانی کی درخواست ضمانت پر رہا افراد میں سے کسی ایک کی جانب سے دائرکی گئی ۔

درخواست میں اسکاٹ لینڈ کے چیف برنارڈ ہوگن کو فریق بنایا گیا اور منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کی نوعیت اوررفتار پر سوالات اٹھائے گئے ہیں،درخواست گزارنے کورٹ سے استدعا کی ہے کہ اگر پولیس کے پاس ان رہنماؤں کیخلاف ثبوت نہیں تو اس تحقیقات کو بند کیا جائے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے ترجمان کے مطابق لندن کورٹ نے اسکاٹ لینڈیارڈ کو آگاہ کردیا ٗبہت جلد اسکاٹ لینڈیارڈ اپنا جواب عدالت میں جمع کرائیگی۔