بلدیاتی الیکشن تیسرا مرحلہ،ملتان،ڈیرہ غازی خان،جھنگ ”حساس ترین“ اضلاع قرار،معرکہ 5 دسمبر کو ہوگا

جمعہ 27 نومبر 2015 17:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن کے حکم پر ہونے والے بلدیاتی الیکشن جو ملکی تاریخ کے پہلے جماعتی الیکشن اور پہلی بار پولیس کی نگرانی میں ہو رہے ہیں کا تیسرا معرکہ 5 دسمبر کو ہوگا۔ بلدیاتی انتخابات میں 12 اضلاع شامل ہیں جس میں” ملتان،ڈیرہ غازی خان،جھنگ حساس ترین اضلاع قرار “ دیا گیا ہے جبکہ دیگر میں راولپنڈی، بہاولپور، سیالکوٹ،نارووال، خوشاب، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ اور رحیم یار خان میں کی 5 میونسپل کارپوریشنوں،12 ضلع کونسلوں کی 1335 یونین کونسلوں اور 58 میونسپل کمیٹیوں کے 2507 وارڈوں کیلئے یہ انتخابات کرائے جائیں گے۔

5 میونسپل کارپوریشنوں کی 184 یونین کونسلوں کیلئے 749 چیئرمین اور وائس چیئرمین اور 383 جنرل کونسلر میدان میں ہیں جبکہ ان 5 میونسل کارپوریشنوں میں 6 چیئرمین اور 5 وائس چیئرمین کی نشستوں پر خواتین بھی میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل کونسلرز کیلئے 25 خواتین الیکشن لڑ رہی ہیں۔ وائس چیئرمین کی ایک اور جنرل کونسلرز کی 16 سیٹوں پر غیر مسلم امیدوار میدان میں ہیں۔

12 ضلع کونسلوں کی 1151 یونین کونسلوں کیلئے 4502 امیدوار چیئرمین اور وائس چیئرمین کی نشستوں پر کھڑے ہیں جبکہ جنرل کونسلرز کی نشستوں پر 22921 امیدوار میدان میں ہیں۔ چیئرمین کی 12، وائس چیئرمین کی 3 اور جنرل کونسلر کی 35 نشستوں پر خواتین اور چیئرمین کی ایک وائس چیئرمین کی ایک اور کونسلرز کی 24 نشستوں پر اقلیتی امیدوار میدان میں ہیں۔ 58 میونسپل کمیٹیوں کے 1172 وارڈوں کیلئے 5096 امیدوار میدان میں ہیں جن میں 11 غیر مسلم امیدوار اور 30 خواتین بھی ہیں۔

5 میونسپل کارپوریشنوں میں 3 چیئرمین اور وائس چیئرمین،12 ضلع کونسلوں میں 15 چیئرمین اور وائس چیئرمین بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ 5 میونسپل کارپوریشنوں میں 42 اور 12 ضلع کونسلوں میں 430 جنرل کونسلرز بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ 58 میونسپل کمیٹیوں میں 48 امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔ مردوں کیلئے 2647 پولنگ سٹیشن خواتین کیلئے 2636 پولنگ سٹیشن جبکہ 8729 پولنگ سٹیشن مشترکہ اور 87پولنگ سٹیشن شامیانے لگا کر قائم کئے گئے ہیں۔

اسی طرح پولنگ سٹیشنوں کی تعداد 14099 ہے۔ ان 14099 پولنگ سٹیشنوں پر 20835 مردانہ،پولنگ بوتھ اور 17883 پولنگ بوتھ زنانہ ہیں۔ الیکشن کمشن نے انتخابی عملے کی تعیناتیاں کر دی ہیں۔ 14012 پریذائیڈنگ افسران‘ 72628 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران‘ 38718 پولنگ افسران اور 2636 نائب قاصدوں کی تعیناتیاں کی گئی ہیں۔