اورنج ٹرین پروجیکٹ کے حوالے سے ڈرلنگ کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ جانے سے چوک یتیم خانہ سے چوبرجی تک دونوں اطراف کے گیس صارفین گیس کی صورت سے محروم ہوگئے

جمعہ 27 نومبر 2015 17:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اورنج ٹرین پروجیکٹ کے حوالے سے ڈرلنگ کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ جانے سے چوک یتیم خانہ سے چوبرجی تک دونوں اطراف کے گیس صارفین گیس کی صورت سے محروم ہوگئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ زیر زمین 16قطر سوئی گیس پائپ لائن اس وقت پھٹ گئی جب اورنج ٹرین پروجیکٹ کمپنی سڑک میں ڈرل کررہی تھی۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملتے ہی محکمہ سوئی گیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے ٹوٹی گیس پائپ لائن کی مدت کا کام شروع کردیا۔

دوسری طرف گیس کی سہولت سے محروم صارفین کو ناشتہ کھانا باہر سے منگوا کر کھانا پڑا۔ صارفین کا کہنا تھا کہ یہ واقع تعمیراتی کمپنی کی کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ تعمیراتی کمپنی کا سرکاری اداروں سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی کام کرنے سے قبل سروے کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :