قومی اسمبلی ؛ پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء مسلسل دوسرے دن بھی کورم پورا نہ ہونے کے باعث منظور نہیں کروایا جاسکا

جمعہ 27 نومبر 2015 16:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء مسلسل دوسرے دن بھی کورم پورا نہ ہونے کی وجہ سے قومی اسمبلی سے منظور نہیں کروایا جاسکا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں حلال اشیاء اور ان کی تیاری کی نسبت کاروبار تجارت کے فروغ کے لئے پاکستان حلال اتھارٹی کے قیام کا بل پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء موجود تھا ایوان میں وقفہ سوالات کے بعد جماعت اسلامی کے شیر اکبر خان نے کورم کی نشاندہی کی جس پر سپیکر اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا اس سے قبل جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شیریں مزاری نے بھی کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی کی تھی جس کے سبب اس بل پر بحث نہیں ہوسکی تھی واضح رہے کہ پاکستان حلال اتھارٹی بل 2015ء حکومت نے بدھ کو ایوان میں منظوری کیلئے پیش کیا تھا بل کی شقوں پر سپیکر کی جانب سے رائے شماری پر جمعیت علمائے اسلام نے دو شفتوں پر اعتراض کیا تھا جس پر سپیکر نے مزید بحث کیلئے اسے اگلے دن تک موخر کیا تھا