اسلام آباد بلدیاتی انتخاب میں ممکنہ شکست،حکومت شش وپنج کا شکار ہو گئی

جمعہ 27 نومبر 2015 16:42

اسلام آباد بلدیاتی انتخاب میں ممکنہ شکست،حکومت شش وپنج کا شکار ہو گئی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگ گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ممکنہ ہار کے خوف سے اختیارات اور شعبوں کی تقسیم کا تاحال فیصلہ ممکن نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع نے آن لائن کو بتاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی ترقیاتی ادارہ ( سی ڈی اے ) کے مستقبل پر تاحال سوالیہ نشان لگا ہے کیونکہ وفاقی حکومت نے وفاق سے جیتنے والے واحد لیگی راہنما طارق فضل چودھری کو وزیر مملکت کیڈ بنانے کے بعد سی ڈی اے کو دو دن کے بعد ہی کیڈ کے ماتحت کر دینا جہاں ایک جانب وفاقی حکومت کی بوکھلاہٹ کو ظاہر کرتی ہے وہیں دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں وفاقی حکومت کے نمائندوں کی ممکنہ ہار کو بھانپتے ہوئے وفاقی حکومت تاحال سی ڈی اے کے مستقبل کا فیصلہ کرنے میں شش و پنج میں مبتلا نظر آتی ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کرتے ہوئے آن لائن کو بتایا کہ وفاقی حکومت ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائی کہ وفاقی دارالحکومت کا انتظام کس حد تک وفاقی نمائندوں کے سپرد کیا جائے گا کیونکہ تاحال کوئی قانون سی ڈی اے اور اختیارات کے حوالے سے منظور نہیں ہو سکا ہے ۔