بھارت کو نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت ملی تو پاکستان کو بھی ملے گی،چین کی یقین دہانی

جمعہ 27 نومبر 2015 16:42

بھارت کو نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت ملی تو پاکستان کو بھی ملے گی،چین ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) چین نے پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر بھارت کو نیو کلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت حاصل کرنے کی اجازت ملی تووہ پاکستان کوبھی رکنیت دلانے کی ہر ممکن کوشش کریگا جبکہ عالمی ممالک کی مخالفت پر اس اقدام کو ویٹو کر دیگا،نجی ٹی وی کے مطابق صدر پاکستان ممنون حسین کے دورہ بیجنگ کے دوران اس معاملے پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستان نے اپنے نقطہ نظر میں واضح کیا کہ نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں شامل ہونے کا وہ برابرکاحقدار ہے اور ایٹمی ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کی تمام شرائط پوری کرتا ہے،پاکستان کو اس گروپ کی رکنیت سے محروم رکھ کر بھارت کو اجازت دینے کامطلب تفریق برتنا ہے جس سے خطے میں عدم توازن پیدا ہوگا،رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان کونیوکلیئر سپلائرزگروپ کی رکنیت دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کا یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کومحروم رکھ کر بھارت کوگروپ کی رکنیت دینے کی کوشش کی گئی تو چین اس اقدام کو ویٹوکر دے گا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پاکستان نیوکلیئر سپلائرزگروپ میں شمولیت کا خواہشمند ہے تاہم بڑی طاقتوں کی مخالفت کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں جبکہ چین کی حمایت کرنے سے امیدکی کرن نظر آ رہی ہے۔ نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے سربراہ امریکا اورکچھ خفیہ ہاتھ پاکستان کونظر انداز کرتے ہوئے بھارت کو رکنیت دلانے کیلئے سرگرم ہیں۔

متعلقہ عنوان :