اسلام آباد کے نومنتخب کونسلر یا یونین کونسل کے چیئرمین بغیر تنخواہ کے کام کریں گے

میئر کے دفتر کیلئے کنونشن سینٹر یا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں جگہ دینے کیلئے تجویز زیر غور

جمعہ 27 نومبر 2015 16:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد کے نومنتخب کونسلر یا یونین کونسل کے چیئرمین بغیر تنخواہ کے کام کریں گے جبکہ میئر کے دفتر کیلئے کنونشن سینٹر یا سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں جگہ دینے کیلئے تجویز زیر غور ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نو منتخب کونسلر یا یونین کونسل کے چیئرمین کی کوئی تنخواہ نہیں ہوگی تاہم میئر کو سرکاری گاڑی، دفتر اور انٹرٹینمنٹ کے فنڈز کی مد میں لاکھوں روپے فراہم کئے جائیں گے جبکہ بجٹ اور تنخواہوں و پنشن کے شعبے بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ماتحتی میں بدستور رہیں گے ،ذرائع نے بتایا کہ میئر کے دفتر کے لئے کنونشن سینٹر میں دفتر قائم کئے جانے کا امکان ہے تاہم سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں بھی دفتر قائم کئے جانے کی تجویز زیر غور ہے

متعلقہ عنوان :