قبائل پاکستان کے محب وطن شہری ،دفاع پاکستان کی ناقابل تسخیردیوارہیں،سردارمہتاب احمدخان
جمعہ 27 نومبر 2015 16:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان نے کہاہے کہ قبائل پاکستان کے محب وطن شہری اور دفاع پاکستان کی ناقابل تسخیردیوارہیں۔ انہوں نے جنوبی وزیرستان کے قبائل کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے وانا میونسپل کمیٹی کے قیام کا اعلان کیااور کہاکہ اس سے وانا کی تعمیروترقی کی راہ ہموارہوگی۔
گورنرنے ایجنسی ہیڈکوارٹر وانا میں فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام آبپاشی کے پانچ بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھاجن میں چا ؤتنگی سمال ڈیم، شکئی سمال ڈیم، شین ورسک کینال سسٹم اور سمال ایریگیشن سسٹم زیڑہ لیٹہ کے منصوبے شامل ہیں۔ انہوں نے رواں سال قبائلی علاقوں میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پرچلانے کیلئے 2 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دی اور جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں 30 کروڑروپے کے ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا بھی اعلان کیا ۔(جاری ہے)
دوتانی اور سلیمان خیل قبائل کی جانب سے علاقے میں امن وامان کی بحالی اور تعمیر وترقی کیلئے گورنرکے اقدامات کو سراہا اور ان کا شکریہ اداکیا۔
جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے گورنرخیبرپختونخوا سردارمہتاب احمدخان نے کہاکہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں دہشت گردوں اور پاکستان کے دشمنوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے کیلئے افواج پاکستان اورسیکورٹی اداروں کے شانہ بشانہ قبائلی عوام نے جوقربانیاں دی ہیں اس پر پوری قوم کو فخر ہے اورقوم اسے قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ گورنرنے اس موقع پر جنوبی وزیرستان کے قبائل کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے وانا میونسپل کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا اور کہاکہ اس سے وانا کی تعمیروترقی کی راہ ہموارہوگی۔ انہوں جنوبی وزیرستان ایجنسی میں پاسپورٹ آفس کے قیام کابھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے سے قبائل کو بھی مستفید کرایاجائیگا۔ افغانستان سے تجارت کیلئے انگور اڈہ پر کسٹم پوسٹ کے قیام کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کیاجائیگا۔ گورنرنے جنوبی وزیرستان کی تحصیل توئی خلہ میں 30 کروڑروپے کے ترقیاتی منصوبوں کے پیکج کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہاکہ رواں سال پورے قبائلی علاقوں میں ٹیوب ویلوں کو شمسی توانائی پر چلانے کیلئے 2 ارب روپے کے منصوبے منظور کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جنوبی وزیرستان میں مزید ساڑھے9 ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کیلئے آبپاشی کے منصوبے بھی بنائے گئے ہیں اور اس کے ساتھ 132 کے وی اے گرڈاسٹیشن سے جلد بجلی کی ترسیل کا آغاز کردیاجائیگااورعلاقے سے متصلہ17 دیہات کو بجلی کی ترسیل کاکام بھی چندماہ میں شروع ہوجائیگا ۔ وانا تاشولام بائی پاس روڈ کی تعمیربھی جلد عمل میں لائی جائیگی۔ گورنرخیبرپختونخوا نے کہاکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے اورانہیں باعزت روزگاردینے کیلئے مختلف شعبوں میں ہنرکی تربیت دینے کے پروگرام کے تحت جنوبی وزیرستان کے 5 ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جاچکی ہے جبکہ مزید نوجوانوں کو بھی تربیت دی جارہی ہے جس سے نہ صرف ان کو بہترروزگار ملے گا بلکہ ان کی معاشی حالت میں بھی بہتری آئیگی۔ گورنرنے جنوبی وزیرستان میں زیتون سے تیل نکالنے کیلئے وانا میں ایک کارخانے کے قیام کا اعلان بھی کیا۔ دریں اثناء گورنرخیبرپختونخوا سردار مہتاب احمدخان نے جنوبی وزیرستان ایجنسی کے صدرمقام وانا کے دورہ کے موقع پر فاٹاڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیراہتمام آبپاشی کے پانچ بڑے منصوبوں کاسنگ بنیاد رکھا۔ ان میں چاؤتنگی سمال ڈیم، شکئی سمال ڈیم، شین ورسک کینال سسٹم اور سمال ایریگیشن سسٹم زیڑہ لیٹہ کے منصوبے شامل ہیں۔ اس موقع پر فاٹا ڈویلپمنٹ اتھارٹی( ایف ڈی اے) کے چیف ایگزیکٹیو فدا وزیرنے گورنرکو بتایا کہ اس وقت فاٹا میں 1 ارب روپے کی لاگت سے آبپاشی کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور جنوبی وزیرستان کے یہ منصوبے بھی اسی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان منصوبوں کی تکمیل سے 30 ہزار سے زائد گھرانے مستفیدہوں گے اور ان علاقوں میں وسیع بنجر اراضی سیراب ہوسکے گی۔ قبل ازیں گورنرنے ایجنسی ہیڈکوارٹر وانا ہسپتال میں نئے تعمیرشدہ بلاک کا افتتاح بھی کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ان علاقوں کی تعمیروترقی سمیت خاص طور پر صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ اس کے علاوہ دورے کے دوران گورنرنے ایجنسی میں سپورٹس کمپلیکس کا بھی افتتاح کیا۔اس کے علاوہ گورنرنے سروکئی کے دورے کے موقع پر دور آفتادہ علاقے اولڈ سروکئی میں اپنی جیب سے مسجد کی تعمیر کا اعلان بھی کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.