طیارہ حادثہ کیس ، مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد

جمعہ 27 نومبر 2015 16:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 نومبر۔2015ء) لاہور میں طیارہ رن وے سے اترنے کے معاملے میں عدالت نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی جبکہ نجی فضائی کمپنی کے پائلٹ عصمت محمود کو 14روزہ ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا ۔ گزشتہ روز انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کے روبرو تھانہ سرور روڈ پولیس نے پائلٹ عصمت محمود کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا ۔

(جاری ہے)

وکیل صفائی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں،ہنگامی لینڈنگ سے دہشت گردی کس طرح ثابت ہوتی ہے۔سرکاری وکیل نے جوابی دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاون پائلٹ نے نشاندہی کی ہے کہ عصمت محمود نے شراب پی رکھی تھی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے سے انسداد دہشت ردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کے لئے عصمت اللہ کے مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تاہم عدالت نے پولیس کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزم کو 14روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :