وفاقی دارالحکومت بلدیاتی انتخابات ،62 پولنگ سٹیشن حساس قرار
جمعہ 27 نومبر 2015 15:05
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں تیس نومبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران 62پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیدیا ۔
(جاری ہے)
میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جڑواں شہروں میں بلدیاتی انتخابات کے دوران کسی بھی غیر یقینی ہنگامی صورتحال اور قانون کے نفاذ کیلئے ان حساس پولنگ سٹیشن پر پاک فوج کی تعیناتی کی سفارش کی تھی اسلام آباد پولیس کی سپیشل برانچ کی جانب سے تیار ہونے والے ان حساس پولنگ سٹیشن میں باسٹھ پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا ہے جو کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں آتے ہیں ان میں تھانہ کراچی کمپنی تھانہ بھارہ کہو ، پولیس اسٹیشن سہالہ پولیس سٹیشن نون ، پولیس سٹیشن آبپارہ ، تھانہ کھنہ ، تھانہ شہزاد ٹاؤن ، تھانہ انڈسٹریل ایریا ، پولیس اسٹیشن سبزی منڈی تھانہ گولڑہ کے پولنگ سٹیشن شامل ہیں ۔
دوسری جانب مقامی پولیس نے تمام امیدواروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے اسلحہ لائسنس مقامی تھانے میں جمع کرادیں واضح رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد انتظامیہ نے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کسی بھی قسم کی اسلحہ کی نمائش پر پابندی لگا رکھی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.