پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن نے پنجاب ریگولیٹری قانون کو مسترد کردیا

جمعہ 27 نومبر 2015 15:05

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 نومبر۔2015ء) پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن ( پی ایس اے ) نے پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن انسٹی ٹیوشنز آرڈیننس دو ہزار پندرہ کو مسترد کردیا ہے جس سے حکومت کو ٹیوشن فیس اور دیگر اخراجات کو ریگولیٹ کرنے کے اختیارات مل جائینگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ حکومت نے یہ آرڈیننس پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانے کیلئے جاری کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں ہم حکومت کی تجویز سے اتفاق نہیں کرتے ۔

عہدیداران رانا طاہر سلیم ، حسین لودھی اور دیگر نے کہا کہ ہم اس آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں اس آرڈیننس کے تحت انتظامی فیس ایک مہینے کی ٹیوشن فیس کے برابر ہوگی اور ادارہ اور کوئی فیس چارج نہیں کرسکے گا انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے

متعلقہ عنوان :