بائیوسلری سے سبزیوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہے۔ ماہرین

جمعہ 27 نومبر 2015 15:00

سلانوالی۔27 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 نومبر۔2015ء)زرعی ماہرین نے بتا یا ہے کہ بائیو گیس پلانٹ سے نکلنے والی اعلی معیار کی نامیاتی کھاد بائیو سلری کے استعمال سے فصلوں اور سبزیوں کی پیداوار میں 30فیصد تک اضافہ اور کمیائی کھادوں کے اخراجا ت میں 50فیصد تک بچت ممکن ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے توانائی بچت پروگرام کے تحت 20ہزار ٹیو ب ویلوں کو بائیو گیس پر منتقل کرنے سے نا میاتی کا شت کاری کو فروغ ملے گا۔ زرعی ماہرین نے بتا یاکہ بائیو سلری بائیو گیس پلانٹ سے بننے کے بعد گو بر اور پانی کے مکسچر کی صورت میں خار ج ہو تی ہے جس کو بطور نامیاتی کھا د استعمال کر کے زمین کی زرخیزی اور فصلوں کی پیداوار میں خاطر خوا ہ اضافہ کیا جا سکتا ہے۔